کالا دھن رکھنے والوں کو حکومت نے ایک اور موقع دیا ہے۔ حکومت کل سے کالے
دھن کو سفید کرنے کی اسکیم لانے جا رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 50 فیصد دے
کر کالے دھن کو سفید کیا جا سکتا ہے۔ ریوینیو سکریٹری ہنس مکھ آڑھيا نے
پریس کانفرنس میں بتایا کہ کالے دھن والوں کو ایک اور موقع دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی ای میل کر کے کالے دھن کی اطلاع دے سکتا ہے۔ اب
تک کل 316 کروڑ کا کیش ضبط ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 76 کروڑ کے زیورات بھی
ضبط کئے گئے ہیں۔ 31 مارچ تک کالے دھن
کا انکشاف کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ
ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ہماری مہم سے خود جڑیں
انہوں نے بتایا کہ لوگوں کے اکاؤنٹس میں کتنا ٹرانزیکشن ہوا ہے، اس کا
مکمل ڈاٹا ہمارے پاس ہے۔ ابھی تک چھاپہ ماری کی سبھی کارروائیاں اطلاعات کی
بنیاد پر کی گئیں ہیں۔ اگر کسی نے 10 اکاؤنٹس میں 2-2 لاکھ جمع کر کے
کالا دھن سفید کرنے کی کوشش کی ہے ، تو وہ بھی معلومات کی بنیاد پر پکڑا
جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ لوگ یہ نہ سمجھیں کہ بینک میں پیسے جماکر
دیئے ہیں ، تو کالا دھن سفید ہو گیا۔